Sunday, December 29, 2013

I had a long week -- Daily Easy English Expression 0011

I had a long week.


You look stressed.
Well, I had a long week.
Already? What happened?
Just work. I have a new project that's taking forever.

This is a video for ESL (English as a Second Language) learners. This video explains a common expression in American English. It also explains typical American pronunciation.
یہ ہفتہ آپ کا بہت مشکل گزرا بہت زیادہ کام کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے ذہنی دباؤ تھا،فکر اور پریشانی تھی۔ یہ ہفتہ بہت تھکا دینے والا تھا۔ ایسی صورت میں انگلش کا یہ ایکسپریشن استعمال کیا جاتا ہے۔

Tuesday, December 24, 2013

I'm counting on you-- Daily Easy English Expression 0010

I'm counting on you.

Will you help me move this Sunday?
Sure.
I'm counting on you.
Don't worry! I'll be there.

 
میں تم پر بھروسہ کر رہا ہوں۔ جب کبھی کوئی شخص اگر آپ سے آپ کا کوئی کام کرنے کا وعدہ کرتا ہے اورآپ اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ آپ کو یقین ہے کہ وہ اپنے وعدے پر پورا اترے گا تویہ ایکسپریشن استعمال ہو گا ۔
مثال کے طور پر میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہفتے میں دو یا تیں دفعہ انگلش ایکسپریشن کی پوسٹنگ کروں گا تو آپ میرے پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کو یقین ہے کہ میں ایسا ہی کروں گا تو آپ کہیں گے۔
I'm counting on you 

Thursday, December 19, 2013

I'm gonna stock up on water -- Daily Easy English Expression 0009


I'm gonna stock up on water.

What are you getting at the store?
I'm gonna stock up on water.
What about cookies?
Those, too!
جب ہم کسی ایجنسی یا کسی ڈسکاونٹ والی جگہ پریا ہول سیل ریٹ پر زیادہ چیزیں لینے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر۔۔ میں بسکٹ کا سٹاک لینے جا رہا ہوں۔ یا میں زیادہ تعداد میں بسکٹ لینے جا رہا ہوں تو اسکے لئے یہ ایکسپریشن استعمال ہو گا۔
I am going to stock up on biscuits
I'm gonna stock up on biscuits.
I'm gonna stock up on ..something .. something.. 

Sunday, December 15, 2013

I overslept--Daily Easy English Expression 0008

آپ نے صبح 7 بجے اٹھنے کا پروگرام بنایا کیونکہ آپ نے یا تو آفس جانا تھا یا پھر کوئی اور کام تھا لیکن آپ صبح کے 8 بجے اٹھے۔ یعنی آپ صبح وقت پر نہ جاگ سکے اور دیر سے جاگے۔ تو اسکے لئے یہ ایکسپریشن استعمال ہوتا ہے۔

 I overslept.

Wednesday, December 11, 2013

I Slept in--Daily Easy English Expression 0007


I slept in.
میں صبح بغیر کسی الارم کے اٹھا۔ میں صبح دیر تک سوتا رہا اور دس بجے اٹھا۔
اگر ہمیں کسی دن صبح کام پر نہ جانا ہو اور نہ کوئی اور ضروری کام ہو تو ہم رات کو الارم نہیں لگاتے اور صبح دیر تک پرسکون سوتے رہتے ہیں اور قدرتی طور پر ہم اٹھتے ہیں۔
مثال کے طور پر اس اتوار کو مجھے نہ گھر پر کوئی کام تھا اور نہ کسی جگہ جانا تھا تو میں صبح قدرتی طور پر گیارہ بجے آرام سکون سے اٹھا۔ اور بہت فریش تھا۔
ایسے موقعے پر ہم کہیں گے۔
I slept in  

Wednesday, December 4, 2013

I'm gonna kick back -- Daily Easy English Expression 0006

I'm gonna kick back
میں آرام کروں گا۔ میں کوئی کام نہیں کروں گا۔
فرض کریں کہ اس چھٹی والے دن آپ کا بالکل آرام کرنے کا دل ہے اور آپ ہر قسم کی ٹینشن اورہر قسم کے آفس ورک یا  یا کسی دوسرے کام سے آزاد ہو کر آرام کرنا چاہتے ہیں۔ اور کوئی آپ سے پوچھتا ہے کہ اس ہفتے کا کیا پروگرام ہے تو آپ کہ سکتے ہیں۔
I'm gonna kick back
یعنی آپ کوئی کام نہیں کریں گے۔